کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق چشم کشا انکشافات

9 Apr, 2021 | 03:16 PM

Imran Fayyaz

(سعود بٹ)شہر کی 106 کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے اخراجات کا کیس،متعدد کوآپریٹو ہاؤسنگ  سوسائٹیز کے انتظامیہ ممبران کو 3 لاکھ تک تنخواہ اور 50 ہزار پٹرول الاﺅنس دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔بھاری بھرکم تنخواہ ادائیگی کی منظوری کس نے دی؟رجسٹرار نے مزید ریکارڈ طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق شہر کی 106 کوآپریٹو سوسائٹیز میں سے 82 ہاؤسنگ  سوسائٹیز نے ریکارڈ رجسٹرار کوآپریٹو کو جمع کروایا۔ شہر کی متعدد سوسائٹیز میں مینجمنٹ کمیٹی ممبران کو تنخواہوں کی مد میں ڈھائی سے 3 لاکھ جبکہ 50 ہزار روپے پٹرول الاﺅنس سمیت دیگر مراعات دینے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ  سوسائٹی عدالتی کیسز میں وکلاءکی فیس بھی فکس کرنے کیلئے سفارشات طلب کی گئیں۔ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں ایک ہی وکیل کا دونوں فریقین کیجانب سے پیش ہونے کا بھی انکشاف بھی منظر عام پر آگیا۔رجسٹرار کوآپریٹو نے وکلا کے پینلز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ایک ہی وکیل کا دونوں فریقین کی طرف سے پیش ہونے پر پابندی لگانے کیلئے سفارشات طلب کی گئیں۔

مزیدخبریں