(قذافی بٹ ) ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین فیملی کیخلاف مقدمات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے ،ایف آئی اے نے دونوں کو شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کے کیس میں طلب کیا ہے۔ ایف آئی اے نے علی ترین کو صبح ساڑھے 10 بجے اور جہانگیر ترین کو سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے جب کہ دونوں کو مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین کی طلبی پر ایف آئی اے نے سائلین کا داخلہ بند کردیا ہے اور ایف آئی اے دفتر کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔