(جنید ریاض)سینکڑوں سینئر خواتین اساتذہ کیلئے خوشخبری،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 251 خواتین اساتذہ کو بطور ہیڈمسٹریس ترقی دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق جن خواتین اساتذہ کو ہیڈمسٹریس کے عہدے پر ترقی دی گئی وہ بطور ایس ایس ٹی گریڈ16 میں تعینات تھیں۔ترقی پانیوالی خواتین اساتذہ کا تعلق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ اساتذہ تبادلوں سے پابندی اٹھنے پر تعیناتیوں کیلئے اپلائی کر سکیں گی۔اساتذہ کو گھرکے قریب خالی اسامیوں کی آپشن دی جائیگی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں و زیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت اجلاس میں سکولوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق فیصلے کئے گئے تھے۔
اجلاس میں فروغ تعلیم اورتعلیم تک رسائی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ 27ہزار سے زائد سکول اپ گریڈ ہونے اور انرولمنٹ میں اضافہ ہونے سے 40 لاکھ بچے مستفید ہوسکیں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب میں اپ گریڈ ہونے والے سکولوں میں جنوبی پنجاب کے 10ہزار سے زائد سکول شامل ہونگے۔ سکولوں کو تین مراحل میں اپ گریڈ کیا جائے گا،پہلے فیز میں 20ہزار سے زائد پرائمری سکول ایلیمنٹری لیول پر اپ گریڈ کئے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں 6653ایلیمنٹری ہائی سکول لیول اپ گریڈ کیے جائیںگے جبکہ تیسرے مرحلے میں ہائی سکولوں کو ہائر سکینڈری سکول لیول پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کو بڑ ی خوشخبری سنا دی
9 Apr, 2021 | 09:57 AM