ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزارت تعلیم کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے کا اختیار ختم

HEC Ordinance
کیپشن: HEC Ordinance
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (اکمل سومرو) حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس میں دوسری ترمیم کے ذریعے کمیشن کو مزید اختیارات سونپ دیئے،  وزارت تعلیم کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے کا اختیار ختم، کمیشن ممبران کی تعداد بڑھا کر 13کردی گئی۔

 ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کا اختیار کمیشن کو سونپ دیا گیا ہے، 2002ء کے آرڈیننس کے تحت ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری وزارت تعلیم کی سفارش پر کی جاتی تھی، ایچ ای سی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری اب وزارت تعلیم نہیں کرے گی،چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال اورممبران کی 4 سال کیلئے ہوگی، چیئرمین اور ممبران ایچ ای سی مزید ایک ٹرم بھی لے سکیں گے۔

 اب دوسری ترمیم کے ذریعے سے کمیشن کے ممبران کی تعداد 10 سے بڑھا کر 13 کر دی گئی ہے، کمیشن ممبران میں پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندوں کی تعداد 2 سے بڑھا کر 5 کر دی گئی۔ ترمیمی آرڈیننس میں لکھا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا سیشن نہ ہونے کی بنا صدر پاکستان نے ایچ ای سی کا دوسرا ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، جسے ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا۔

یاد رہے کہ 26 مارچ کو ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس میں پہلی ترمیم کی گئی تھی، اس کے تحت چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer