ایل ڈی اے سٹی منصوبہ، وزیراعظم لاہور پہنچ گئے

9 Apr, 2021 | 09:18 AM

Imran Fayyaz

(قذافی بٹ)وزیراعظم عمران خان لاہور کے ایک روزہ دورے کے لئے اسلام آباد سے روانہ ہو چکے ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت ایل ڈی اے پارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
 تفصیلات کے مطابق دورہ لاہور کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کو انسداد کورونا کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور ویکسی نیشن پروگرام بارے بھی آگاہ کیا جائے گا۔وزیراعظم کابینہ کے سینئر اراکین سے ملاقاتیں بھی کریں گے اس دوران وزیراعظم کو جاری میگا ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔بلدیاتی اداروں کی بحالی پر حکومت نے کیا لائحہ عمل اپنانا ہے اس پر حکمت عملی سمیت وزیراعظم کو رمضان ریلیف پیکج پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

مزیدخبریں