ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتظامیہ کی بڑی کارروائی، ہزاروں سرجیکل ماسک برآمد

انتظامیہ کی بڑی کارروائی، ہزاروں سرجیکل ماسک برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) کچالارنس روڈ ڈرگ ٹیم، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مشترکہ کارروائی، لارنس انٹرپرائزپر  چھاپے کے دوران 30 ہزار کے قریب سرجیکل ماسک برآمد کر لئے، ذخیراندوزی کرنیوالے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔

شہر میں ذخیرہ اندوز باز نہ آئے، سول لائنز کے علاقے میں پولیس، ضلعی انتظامیہ اور ڈرگ ٹیم کا مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سرجیکل ماسک کی ذخیرہ اندوزی کرکے مہنگے داموں فروخت کرنے والےانٹرپرائز پر چھاپہ، ملزمان کو دھر لیا جبکہ 30ہزار کے قریب ماسک بھی برآمد کر لیے گئے۔ اس موقع پر اے سی سٹی تبریزمری کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوز عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔

ڈی ایس پی نوید اکمل نے بتایا کہ ملزم نے سرجیکل ماسک اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی تھی۔ ملزم زیر تعمیر بلڈنگ میں تمام سامان کی ذخیرہ اندوزی کر رہا تھا۔

ڈرگ ٹیم کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضہ سے 30،000 میڈیکل ماسک برآمد ہوئے ہیں، ملزمان 12روپے کا فیس ماسک 25 سے 35 روپے میں فروخت کرتے تھے۔

چھاپہ مار ٹیم میں اے سی سٹی تبریزمری، ڈی ایس پی نوید، ایس ایچ او سول لائنز بابرانصاری ، چیف ڈرگ کنٹرولرمنورحیات، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرشوکت وہاب اور ثناءاللہ سیف شامل تھے۔