ٹیبل ٹینس سٹار پرنیا زمان خان کی لاک ڈاؤن میں بھرپور پریکٹس

9 Apr, 2020 | 11:25 PM

Arslan Sheikh

( وسیم احمد ) جونیئر ٹیبل ٹینس کی سلور میڈلسٹ پر نیا زمان خان کی لاک ڈاؤن میں بھرپور پریکٹس جاری، کہتی ہیں کہ لڑکیوں کے پاس اپنی فٹنس بہتر کرنیکا سنہری موقع ہے ایسے ضائع مت کریں۔

کورونا وائرس کے باعث ملک بھرمیں لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ لاک ڈاؤن میں کھلاڑی اپنی فنٹس کو بہتر کرنے میں مصروف ہیں۔

ساوتھ ایشین گیمزکی سلور میڈلسٹ پر نیا زمان خان کہتی ہیں کہ لڑکیوں کے پاس لاک ڈاؤن کے دوران گھر رہ کر اپنی فٹنس بہتر کرنے کا سنہری موقع ہے، ایسے ضائع مت کریں۔

والد اور کوچ قمر زمان خان کہتے ہیں کہ گھر پر مصروفیت کم ہونے کے باعث پر نیا کو بھرپور وقت دیکراس کی فٹنس اور گیم کی ٹیکنیکس کو بہترکیا ہے۔

پرنیا زمان نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کا کام بھی بند ہے، مخیر خضرات ان کی بھی مدد کریں۔

مزیدخبریں