چارٹر اور پرائیویٹ طیاروں پر پابندی میں توسیع

9 Apr, 2020 | 10:18 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) سول ایوی ایشن کی جانب سے جنرل ایوی ایشن کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں، بیرون و اندرون ملک کمرشل پروازوں کے بعد پرائیوٹ چارٹر طیاروں کے آپریشن کی بندش میں بھی توسیع کر دی۔ نوٹم کے مطابق وزیراعلی پنجاب، وزیر اعلی سندھ، وزیر اعلی بلوچستان کے چارٹر طیارے اور ہیلی کاپٹر کو بھی اڑان کی اجازت نہیں ہو گی۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق ملک بھر میں چارٹر طیاروں پر پابندی میں 21اپریل تک توسیع کر دی گئی، پابندی میں 10اپریل سے 21اپریل تک توسیع کی گئی، نوٹم کے مطابق وزیراعلی پنجاب، وزیر اعلی سندھ، وزیر اعلی بلوچستان کے چارٹر طیارے اور ہیلی کاپٹر کو بھی اڑان بڑھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

لاہور فلائینگ کلب، ملتان فلائنگ کلب، پشاور فلائنگ کلب، راولپنڈی فلائنگ کلب کے چھوٹے طیاروں کو اڑنے کی اجازت نہیں ہو گئی۔ پرائیوٹ جہاز مالکان کو بھی اڑان کی اجازت نہیں ہوگِی۔ہنگامی صورتحال میں خصوصی طیاروں کوسی اے اے کی اجازت کے بعد ہی اڑان بھرنے کی اجازت ہو گئی۔سی اے اے نے پرائیوٹ جہاز مالکان کو بھی نوٹم جاری کر دیا۔

مزیدخبریں