لاہور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 363 ہوگئی

9 Apr, 2020 | 08:15 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 )لاہور میں کورونا وبا کے مسلسل  پھیلاؤ سے صورتحال دن بہ دن سنگین، مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 363 تک پہنچ گئی، وائرس کی تاب نہ لاتے ہوئے اب تک 10 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 363 ہوگئی جبکہ اب تک 10 مریض زندگی کی بازی ہار گئے اور پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2224 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں سروسز ہسپتال لاہور ایک ڈاکٹر سمیت دو مریض صحت یاب ہو گئے، میو ہسپتال میں 19، سروسز ہسپتال میں 10، پی کے ایل آئی سے 16 مریض جبکہ جناح ہسپتال سے اب تک 10 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور اس طرح اب تک 54 مریض کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اب تک اس مہلک وائرس سے 58 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4207 تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نےعوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔ آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کرکے ٹیسٹ کروایں گی۔   

مزیدخبریں