عوام پر آٹا بم گرنے کو تیار

9 Apr, 2020 | 07:33 PM

Arslan Sheikh

( حسن علی ) رواں ماہ کے آخر تک سرکاری گندم کی فراہمی بند ہونے کے باعث فلور ملز نجی طور پر خریدی گئی گندم کی پسائی شروع کریں گی، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 15 سے 20 روپے تک کا اضافے کا ہو سکتا ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما میاں ریاض نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حکومت نے گندم کی سرکاری قیمت 1400 روپے فی من مقرر کی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 100 روپے زیادہ ہے۔

میاں ریاض کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے، نجی طور پر خریدی گئی گندم کی پسائی کرکے آٹا فراہم کرنے سے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔

اس سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے تاہم پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن آٹے کی قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ محکمہ خوراک کی مشاورت سے کرے گی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ  کسانوں کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنائیں گے، 13 اپریل سے  گندم کی خریداری کا عمل شروع ہوگا،  گندم خریداری میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اختر ملک کے مطابق ملتان میں ایک لاکھ نوے ہزار ٹن  گندم خریدی جائے گی، ضلع میں  گندم کی خریداری کے لئے17 مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں،  گندم خریداری میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈاکٹر اختر ملک کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کسانوں سے  گندم کا دانہ دانہ خریدا جائے گا، حکومت  گندم کی خریداری کے ٹارگٹ میں اضافہ کر سکتی ہے۔

مزیدخبریں