( قیصر کھوکھر ) محکمہ پولیس کیلئے خوشخبری، محکمہ خزانہ نے پولیس کے لئے چھ سو نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔
محکمہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کو نئی گاڑیاں خریدنے کی سمری بھجوائی گئی تھی، وزیراعلیٰ نے سمری منظور کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی تھی جسے محکمہ خزانہ نے بھی منظور کرلیا ہے۔
محکمہ خزانہ اب محکمہ پولیس کو گاڑیوں کی خریداری کیلئے دو ارب بیس کروڑ روپے جاری کرے گا۔ نئی خریدی جانیوالی گاڑیاں تھانوں، سی ٹی ڈی اور دیگر شعبوں کو دی جائیں گی۔
محکمہ پولیس نے 6 سو گاڑیاں خریدنے کی سمری بھجوائی تھی جن میں 5 سو سنگل کیبین ڈالے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب پولیس کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے لئے 500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں خریدی جائیں گی جبکہ ایک ارب 21 کروڑ روپے سے 318 گاڑیاں رواں مالی سال خریدی جائیں گی ,20 کروڑ روپے سے پنجاب ہائی وے پولیس کو 47 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی اور 8 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 21 گاڑیاں ایلیٹ پولیس کے لئے خریدی جائیں گی۔