ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پابندیوں نے بچوں کو باغی بنادیا

پابندیوں نے بچوں کو باغی بنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان :بے جا پابندیوں ،اپنوں کا ستم اور بے رخی نے بچوں کو باغی بنا دیا ، گھر سے بھاگنے والے بچوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونےلگا، گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران چائلڈ بیورو کو 6 گمشدہ بچے ملے ہیں، جن کے والدین کی تلاش جاری ہے ۔


ماں باپ کےباہمی اختلافات، غربت اور خواہشات کی تکمیل نے بچوں کے خوابوں کا گلا گھونٹ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ بچے کم عمری میں گھر سےبیزارہوکردوسرےشہروں میں بھاگ جاتےہیں۔ چائلڈ بیوروکوگزشتہ ایک ہفتےکےدوران کئی ایسےلاوارث بچےملےجودوسرے شہروں سے لاہور آئے ہیں،ان بچوں کی اوسط عمریں 10 سال سے 12سال تک ہیں جبکہ ان کےذہنوں میں بیزاری کے نقوش اتنے گہرے ہیں کہ انکی گفتگو سن کر اوسان خطا ہوجاتے ہیں۔


چائلڈ بیورو کی ٹیمیں بچوں کے لواحقین کی متلاشی ہیں جبکہ کئی بچے  اپنے گھروں کا ایڈریس بتانے سےقاصر ہیں،ادارے میں مقیم بچے اپنے گھروں سے دُوراپنوں کی یاد میں نم دیدہ ہیں ،وہ اپنوں کے پاس جانا چاہتے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer