"کورونا وائرس، عوام کو احتیاطی تدابیر پر سوفیصد عملدرآمد کرنا ہوگا"

9 Apr, 2020 | 04:07 PM

سعود بٹ: صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں عوام کو احتیاطی تدابیر پر سوفیصد عملدرآمد کرنا ہوگا۔
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں عوام کو احتیاطی تدابیر پر سوفیصد عملدرآمد کرنا ہوگا۔صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان کا بیان
۔ترجمان محکمہ لیبر کے مطابق صوبائی وزیر لیبر کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے خلاف جنگ عوام کے تعاون کے بغیر نہیں جیت سکتی۔حکومت نے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے ہرفیصلہ بروقت کیا۔حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر متاثر ہونے والے مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انصرمجید خان کے مطابق کورونا وائرس کے مسئلہ پر سیاست کرکے اپوزیشن نے عوام کو مایوس کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر اقدام قابل ستائش ہے۔محکمہ محنت و انسانی وسائل کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں محکمہ صحت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سب سے اہم اور بنیادی کردار عوام کو ادا کرنا ہوگا۔ کورونا وائرس کے تدارک کیلئے کیا گیا ہر فیصلہ عوام کے مفاد میں دیا جا رہاہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ بڑهتا جارہا ہے۔  چوبیس گھنٹوں میں مزید 5 افراد جان سے گئے، مرنے والوں کی تعداد 63 ہوگئی، پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 4ہزار 322تک جاپہنچی، پنجاب میں سب سے زیادہ 2ہزار،171مریض، سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 36ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں 560، گلگت بلتستان 213، بلوچستان میں 212افراد متاثر، اسلام آباد میں 102 اور آزادکشمیر میں 28 مریض زیرعلاج ہیں۔

 ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور  میں   کورونا وائرس سے اموات کی تعداد10  اور صوبے میں تعداد 18 ہو گئی، لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد347 ہوگئی جبکہ متاثرہ قیدی 58 ہو گئے، میو ہسپتال میں سب سے زیادہ 160 مریض زیر علاج ہیں، پنجاب میں کورونا پازیٹو کے 2166 مریض ہیں، شہر میں مزید 2 افراد کوروناوائرس کو ہرانے میں کامیاب ہوگئے، دونوں افراد کو صحت یاب ہونے پر میوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا جس کے بعد میوہسپتال میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہوچکی ہے۔کورونا کرائسسز مینجمنٹ سیل کے مطابق صوبہ بھر میں   کورونا وائرس کے 10 ہزار770 مشتبہ مریض ہیں۔
 

مزیدخبریں