اظہر علی کا قومی کرکٹرز کو بری خبر کیلئے تیار رہنے کا مشورہ

9 Apr, 2020 | 02:33 PM

Azhar Thiraj

حافظ شہباز : قومی ٹیسٹ کپتان اظہرعلی نےحالات نارمل نہ ہونےکی صورت میں بند دروازوں میں کرکٹ کی حمایت کردی،ٹیسٹ کپتان نےطویل فارمیٹ کی کرکٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پراطمینان کا اظہارکیا۔


پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کےکپتان اظہرعلی نےویڈیو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس وقت خود کوذہنی اور جسمانی طور پرمضبوط رکھنے کی ضرورت ہے،حفاظتی اصولوں کومد نظر رکھتے ہوئےبند دروازوں میں کرکٹ ہوتی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں۔ہماری ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش ہے،کوشش ہے کہ ٹیسٹ سکواڈ کےانتخاب اور حتمی گیارہ رکنی ٹیم سلیکشن میں تسلسل برقرار رکھیں۔


ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ کرپشن کرنے والے کھلاڑیوں کےخلاف اپنے ماضی کےموقف پر قائم ہوں،ویڈیو لنک فٹنس ٹیسٹ میں مشکل ہوگی مگرٹیسٹ کھلاڑیوں کومتحرک رکھنےکا باعث بنےگا،اگر کرکٹ نہیں ہوتی تو کھلاڑیوں کومعاوضوں میں کمی کےلیےذہنی طور پر تیاررہنا چاہئے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کردی، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ضروری کام کے علاوہ گھروں سے نکلنے سے گریز کریں ۔

خیال رہے  لاک ڈائون کی وجہ سے تمام ریلوے گاڑیاں بند ہیں اور ملازمین کو چھٹی دی گئی ہے۔پاکستان میں بھی  فلائٹس، پبلک ٹرانسپورٹ ، کاروبار ،سماجی  میل جول، اجتماعات پر پابندی ہے،دنیا بھر میں کھیلوں کے شیڈول ایونٹ کینسل کردئیے گئے ہیں،پاکستان میں جاری پی ایس ایل کو ختم کردیا گیا تھا، آئی پی ایل  کو  ملتوی کیا گیا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو اکتوبر میں کرانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

یاد رہے  چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری  کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے، اب تک  اس مہلک وائرس سے  58  افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4207 تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں اس وقت کورونا کے  932، بلوچستان میں 210 ، خیبر پختونخوا میں 500 ، آزاد کشمیرمیں 28، اسلام آباد میں 83 اور گلگت بلتستان میں 211 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں