ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریل افسروں نے پابندیاں ہوا میں اڑا دیں،وارننگ جاری

ریل افسروں نے پابندیاں ہوا میں اڑا دیں،وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد :ریل افسروں نے پابندیاں ہوا میں اڑا دیں،وارننگ جاری  کردی گئی ۔

انسداد کورونا  وائرس میں ریلوے افسران و ملازمین کی جانب سے دفعہ 144 پر عمل درآمد میں غفلت کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ریلوے لاہور ڈویژن نے افسران و ملازمین کو وارننگ جاری کر دی۔ڈپٹی ڈی ایس ریلوے لاہور کاشف رشید نے مراسلہ جاری کر دیا۔

ڈپٹی ڈی ایس لاہور کاشف رشید کی جانب سے جاری مراسلے کے متن کے مطابق ریلوے افسران و ملازمین کی جانب سے کورونا وائرس کے سدباب کے لیے دفعہ 144 پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ ریلوے افسران دفاتر میں سوشل ڈسٹینس کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔دفتری اوقات میں ریلوے کالونیز میں رہائش پذیر افسران و ملازمین گھروں میں ہی رہیں۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریلوے کالونیز میں غیر ضروری نقل و حرکت کو ختم کریں۔افسران و ملازمین کو لاک ڈائون کی خلاف ورزی نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے افسر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی  عمل میں لائی جائے گئی۔ مراسلے میں ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ تمام ڈویژنل افسران اپنے ماتحت عملے کو پابند کرے۔

خیال رہے  لاک ڈائون کی وجہ سے تمام ریلوے گاڑیاں بند ہیں اور ملازمین کو چھٹی دی گئی ہے۔پاکستان میں بھی  فلائٹس، پبلک ٹرانسپورٹ ، کاروبار ،سماجی  میل جول، اجتماعات پر پابندی ہے

یاد رہے  چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری  کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے، اب تک  اس مہلک وائرس سے  58  افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4207 تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں اس وقت کورونا کے  932، بلوچستان میں 210 ، خیبر پختونخوا میں 500 ، آزاد کشمیرمیں 28، اسلام آباد میں 83 اور گلگت بلتستان میں 211 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer