احساس پروگرام کا آغاز، رقم کی تقسیم کیلئے 17 ہزار پوائنٹس مختص

9 Apr, 2020 | 01:23 PM

سٹی42: احساس پروگرام کے تحت مستحقین کو آج سے ادائیگی ,  فی خاندان 12ہزار روپے دیئے جائیں گے. 

 وزیراعظم نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جب تک لاک ڈاؤن کی صورتحال ختم نہیں ہوتی تک تب احساس پروگرام کے تحت  مستحق ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو ماہانہ پیسےفراہم کیےجائیں گے،17ہزارمقامات سے 12ہزارروپے مستحق افراد میں تقسیم ہونگے. 

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم 144ارب روپےنچلے طبقے تک تقسیم کردیں گے، احساس پروگرام میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے، ایس ایم ایس کے ذریعے لوگوں کا ڈیٹا آرہاہے،جن کی جانچ نادراسےکرائی جائیگی۔

وزیراعظم کی معاونِ خصوصی اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام شفافیت پرمبنی ہے اور تمام صوبےاحساس پروگرام کاحصہ ہیں، حقداروں کی نشاندہی کے لیے پہلا مرحلہ ایس ایم ایس ہے اس کے بعد15مرحلوں سےشناختی کارڈکی تصدیق ہوگی۔

کوروناوائرس کے باعث مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کاآغازآج سے شروع ہو گیا ہے۔  ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو امداد کی تقسیم کیلئے سترہ ہزار مراکز قائم کیے گئے ہیں۔  حکومت  کل ایک سو چوالیس ارب روپے مستحق افراد کو عطیہ کرے گی.

لاہور میں 30مقامات مختص: 

امدادی رقم کی تقسیم کیلئے لاہور میں 30مقامات مختص کئے گئے ہیں۔ تحصیل سٹی میں کیش ڈسٹریبیوشن کے لیے 6 سائٹس مختص کی گئی ہیں جن میں گورنمنٹ سٹی ڈسٹرک سکول مین جی ٹی روڈ، گورنمنٹ ماڈل سکول چمڑا منڈی، گورنمنٹ عائشہ ڈگری کالج ٹمبر مارکیٹ، سنٹرل ماڈل سکول رتیگن روڈ، ایل ڈی اے سکول فار بوائز سبزہ زار، سی ڈی جی گرلز ہائی سکول ملتان روڈ شامل ہیں.

تحصیل شالیمار میں 4کیمپس سائیٹ , گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبان پورہ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چونگی، سی ڈی جی ہائی سکول ہربنس پورہ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جلو موڑ شامل ہیں،تحصیل رائیونڈ میں 8 جگہوں پر کیش ڈسٹریبیوشن کیمپس لگائے گئے ہیں جن میں گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز ملتان روڈ، گورنمنٹ ہائی سکول چونگ، گورنمنٹ ہائی سکول مراکہ، گورنمنٹ ہائی سکول آرائیاں پنڈ ، گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ سٹی، یونین کونسل 256 علی رضا اباد کا دفتر، گورنمنٹ پرائمری سکول موضع مانک رائیونڈ شامل ہیں.

تحصیل کینٹ میں 4 کیمپس لگائے گئے ہیں جو کہ گورنمنٹ ہائی سکول ہڈیارہ، مسلم ہائی سکول صدر بازار ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول برکی روڈ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نورپور، شامل ہیں جبکہ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 8 کیش ڈسٹریبیوشن کیمپس لگائے گئے ہیں جو کہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈ ، گورنمنٹ ہائی سکول ٹاؤن شپ، گورنمنٹ ہائی سکول گرین ٹائون، گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ، گورنمنٹ شہداء اے پی ایس ہائی سکول ماڈل ٹاؤن شامل ہیں۔

امدادی پوائنٹس پرسکیورٹی سخت: 

ضلعی انتظامیہ نے امدادی رقوم تقسیم کرنے کے پوائنٹس پرسکیورٹی سخت کرنے کی کیلئے آئی جی پنجاب کومراسلہ ارسال کیا تھا، آيی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز کوپوائنٹس پرفول پروف سکیورٹی دینے کاحکم دیا۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے حکم دیا کہ سڑکوں پرپٹرولنگ بھی کی جائے، رینجرز،پاک فوج کے ساتھ مل کر سکیورٹی پلان بنایاجائے۔ امداد لینےوالےشہریوں کوبھی باحفاظت گھرپہنچایاجائے، شرپسند عناصرسرگرم ہیں،مستحقین کی مدد کی جائے۔

اس کے علاوہ ملک بهر کے تمام پوائنٹس پر لوگ پیسے لینے کیلئے جمع ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں