سٹی42: ٹیوٹا کی تاریخ میں پہلی بار ای لرننگ کا آغاز ، چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا ہے کہ خوشحال پر امن پروگرام پہلے فیز میں 5سو طلبہ کی تربیت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا نےتاریخ میں پہلی بارای لرننگ کا آغاز کر دیا ہے، چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا ہےکہ ای لرننگ پروگرام کے تحت پہلے فیز میں پانچ سو طلبہ کو تربیت دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان کےتعاون سے طلباء کو مفت آن لائن کورس کرائیں گے، علی سلمان صدیق نے مزید کہا کہ ای کا مرس سپیشلسٹ کا کورس دو ماہ کا ہوگا جس سےطلباء معقول آمدنی کمانےکے قابل ہوجائیں گے.
سربراہ خوشحال پر امن پاکستان عائشہ چوہدری کا کہنا تھا کہ معاشی طور پرمستحکم خواتین مضبوط پاکستان کے لیے اہم ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں آن لائن تعلیم و تربیت ہی واحد راستہ ہے۔
?
چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا ہےکہ رجسٹریشن کےلیے ٹیوٹا کی ویب سائٹ وزٹ کریں.