ثقلین کے میک اپ پر شعیب اختر اور شنیرا اکرم میں نوک جھوک

9 Apr, 2020 | 08:06 AM

Sughra Afzal

(این این آئی)سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کے میک اپ والی تصویر پر سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر اور سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے درمیان نوک جھوک ہوئی ۔

 تفصیلات کے مطابق دو روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹی نے ان کا میک اوور کیا ہے، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ثقلین مشتاق کی بیٹی نے انہیں میک اپ کر کے بالوں کی وگ وغیرہ لگا کر انہیں ایک خاتون کی لُک دی ہے جسے وہ خود بھی بہت انجوائے کر رہے ہیں۔

اسی طرح چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باﺅلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بھی میک اوور تصاویر اپلوڈ کیں۔ شنیرا اکرم نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ قرنطینہ کے دوران کیا کر رہی ہیں۔ مگر قرنطینہ کے دوران میک اوور کی سرگرمیاں سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کو کچھ خاص پسند نہ آئیں اور انہوں نے ٹوئٹر پر ثقلین مشتاق کا تمسخر اڑاتے ہوئے ’دوسرا‘ کہا۔ جبکہ ایک انسٹاگرام کی پوسٹ بھی شیئر کر کے ناپسندیدگی کا لائٹر موڈ میں اظہار کیا تاہم اس پر متعدد مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا جس کے باعث انہوں نے پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی۔

ثقلین مشتاق تو شعیب اختر کے مذاق کو برداشت کر گئے لیکن شنیرا اکرم نے انہیں جواب دیا، شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر شعیب اختر کی میک اپ والی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی حال ہی میں پوسٹ کی جانے والی تصویر جواب دیتے ہوئے پوچھتی ہوں کہ ہمارا میک اوور تو قرنطینہ کے باعث ہے لیکن یہ آپ کا کیا تھا؟ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دلچسپ ہیش ٹیگ سے واضح کیا کہ ’قرنطینہ کا اثر، گھروں میں تیز بال نہ پھینکیں، قرنطینہ کو الزام نہ دیں۔اس پوسٹ کو مداحوں نے خوب انجوائے کیا اور مزے مزے کے تبصرے کیے۔

ماریہ جلال الدین نامی مداح نے کہاکہ بھا بی لے گئیں راولپنڈی ایکسپریس کی وکٹ، ایک صارف نے لطف اندوز ہوتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگتا ہے پچ کے باہر بھی کوئی مقابلہ ہے۔

سلمان نامی صارف نے شنیرا اکرم کے میک اوور کو ناصر خان جان کہا، مگر راولپنڈی ایکسپریس نے بھی شنیرا اکرم کو نہ چھوڑا اور مذکورہ تصویر پر کہا کہ یہ بہت برا فوٹو شاپ ہے میں اس سے کچھ بہتر کی امید کر رہا تھا۔

مزیدخبریں