کورونا وائرس، مساجد اور گھروں میں اذانیں دینے کا سلسلہ جاری

9 Apr, 2020 | 12:12 AM

Arslan Sheikh

( جمال الدین ) ہم کورونا وائرس کی مہلک وبا سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، مسلمان کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہرشہر روزانہ اللہ اکبر کی صدائیں بلند کر رہے ہیں، شہر بھر کی مساجد اور گھروں کی چھتوں سے اذانیں دی گئیں۔

علما کرام کی اپیل پر کرونا وائرس کی مہلک وبا سے اللہ کی پناہ اور رحمت خداوندی کے حصول کیلئے آج بھی شہر کی تمام بڑی مساجد میں رات دس بجےاذانیں دی گئیں۔

شہریوں نے بھی گھروں کی چھتوں پر چڑھ کراذان استغفار دی۔ روزانہ کی طرح رات گئے ایک ساتھ اذان کی آوازیں بلند ہوئیں تو شہر اللہ اکبر کی صدائوں سے گونج اٹھا ۔شہری گھر گھر استغفار کرتے، کورونا وائرس سے بچائو کیلئے خدا کی پناہ اورغیبی مدد مانگتے رہے۔

مساجد اور گھروں کی چھتوں پر اذان دینے کے بعد سب نے انفرادی طور پر توبہ استغفار اور خصوصی دعائیں کیں ۔شہریوں نے اللہ سے مدد مانگی،  تاکہ رب العالمین اذان کی برکت سے کورونا وائرس کی شکل میں پھیلنے والی وبا کا جلد خاتمہ کردے۔

مزیدخبریں