نامور شاعر منیر نیازی کی یاد میں خصوصی تقریب

9 Apr, 2019 | 09:20 PM

Arslan Sheikh

( شاہ رخ ندیم ) نامور شاعر منیر نیازی کی 91 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے الحمرا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد، تقریب میں شاعروں کی جانب سے منیر نیازی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

الحمرا آرٹ کونسل میں منیر نیازی کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بیگم ناہید منیر نیازی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹ کونسل اطہر علی خان، ڈاکٹر خورشید رضوی، کیپٹن ریٹائرڈ عطا محمد خان اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر منیر نیازی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

منیر نیازی سے محبت رکھنے والے شاعروں نے اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور حاضرین محفل سے داد وصول کی۔ شاعروں نے اپنی نظمیں اور غزلیں سنا کر لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔

تقریب میں موجود شرکاء نے کہا کہ منیر نیازی کی شاعری کا اپنا مقام ہے اور اسی شاعری کے باعث منیر نیازی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

مزیدخبریں