(سعدیہ خان) ہنڈا نے 10 جنریشن سوک پاکستان میں متعارف کروا دی، ہنڈا پاکستان کے جی ایم کا کہنا ہے کہ اُمید ہے یہ کار بھی بیسٹ سیلر رہےگی۔
رائل پام کنٹری کلب میں ہنڈا سوک کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر ہنڈا کے جنرل منیجر سیلز نے کہا کہ مختصر عرصے میں ہنڈا سوِک کے پچاس ہزار یونٹس کی فروخت اِس کی مقبولیت کا ثبوت ہے، نئی ہنڈا سوک میں اندرونی اور بیرونی ڈائزین میں تبدیلی کرکے پاکستان میں باقاعدہ متعارف کروائی گئی ہے۔
نئی 2019 ہنڈا سوک کے تین گریڈ پاکستان میں متعارف کروائے گئے ہیں جبکہ 1.5 لیٹر انجن ہنڈا "ارتھ ڈریم ٹیکنالوجی" سے اس کی کارکردگی بہترین اور ایندھن کی بچت ہوگی، نئی ہنڈا کی بکنگ آج سے شروع کر دی گئی ہے۔