"نیب سے احتساب اور انصاف کی توقع نہیں"

9 Apr, 2019 | 01:16 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نیب پر برس پڑے، بولے، نیب ایک انتقامی ادارہ ہے، برے طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے، اس سے احتساب اور انصاف کی توقع نہیں کی جاسکتی، نیب کے حوالے سے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا ارادہ کیا تھا، آج  سابق وزیراعظم نواز شریف کی تیمارداری کرنے آیا ہوں، جب دو لوگ بیٹھتے ہیں تو سیاسی گفتگو ضرور ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن دھاندلی زدہ ہے، جعلی حکومت ہے، عمران خان کی تو ملک میں حکومت ہی نہیں ہے، جن لوگوں کی حکومت ہےدیکھیں وہ کتنی دیرتک چلاتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، ایسے حالات میں حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔

خبر پڑھیں: نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، حکومت مخالف تحریک پر گفتگو

مزیدخبریں