پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 3 خواتین رجسٹری محررتعینات

9 Apr, 2019 | 11:02 AM

Sughra Afzal

(عثمان علیم) پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار تین خواتین کو رجسٹری محررتعینات کردیا گیا، ڈی سی صالحہ سعید نے تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سمیرا اشرف کو رجسٹری محرر علامہ اقبال زون، مس بینش فاطمہ کو رجسٹری محرر سب رجسٹرار آفس داتا گنج بخش جبکہ فرحت اسلم کو رجسٹری محرر راوی زون لگا دیا گیا، اس سے قبل یہ خواتین ڈائری ڈسپیچ اور جی اے ٹو کے دفتر میں کام کر رہی تھیں۔

 ڈی سی صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ خواتین کی بطور رجسٹری محرر تعیناتی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

مزیدخبریں