" پاکستان کو کنگال کرنے والوں کو سزا ضرور ملنی چاہیے"

9 Apr, 2019 | 10:20 AM

Sughra Afzal

(علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں ہونے والی لوٹ مار کے باعث پاکستان بدحالی کی تصویر پیش کر رہا ہے، ماضی کی کرپشن اور نااہلی کی سزا ان عناصر کو ضرور ملنی چاہیئے جنہوں نے پاکستان کو کنگال کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ 22 کروڑ عوام کے ملک کے خزانے کو بے دردی سے لوٹ کر ذاتی تجوریاں بھری گئیں، ملک و قوم پر ظلم کرنے والے عناصر نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا,تحریک انصاف کی حکومت نے لوٹ مار کے بازار کو بند کیا ہے اور اب کرپشن اور نااہلی کے ذمہ داروں کو حساب دینا ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت نے شفاف پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم دعوؤں اور نعروں پر یقین نہیں رکھتے، عوامی خدمت کیلئے عملی اقدامات کرتے ہیں۔

مزیدخبریں