ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  شریف خاندان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ، احتساب عدالت نے رمضان شوگرملز  کیس  میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پرفرد جرم عائد کردی،عدالت کے روبرو باپ بیٹا نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگرمل اور آشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ آج رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد ہونا ہے، جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا رمضان شوگر مل ریفرنس ہے کیا ؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے کہا  کہ  رمضان شوگر  ملز کے لئے سرکاری خزانے سے نالہ بنایا گیا، جس پرنیب نےاختیارات سےتجاوز کاریفرنس دائرکیا ہے۔

  شہباز شریف نے کہا کہ 10 سالوں میں خدا جانتا ہے، حکومت کے 2300 ارب روپے بچائے ہیں ، کیا میں نے نالے کے لئے سرکاری خزانہ استعمال کرنا تھا، عدالت نےریمارکس دئیےابھی آپ پرالزام ہےجسےثابت ہوناباقی ہے، یہ قانونی طریقہ کار ہے جسے  آگے بڑھنا ہے، آپ کو  سب کچھ  کہنےکا موقع دیا  جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری نے دلائل سننے کے بعد رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پرفرد جرم عائد کردی، عدالت کےروبروباپ بیٹانےصحت جرم سےانکارکیا، عدالت نےآئندہ سماعت پرگواہوں کوشہادتوں کیلئے طلب کرلیا۔

Sughra Afzal

Content Writer