( رضوان نقوی ) کسٹمز انٹیلی جینس کا بحریہ ٹاؤن تلوار چوک کے قریب چھاپہ، کسٹمز انٹیلی جینس کی ٹیم نے سمگل شدہ ہونڈا سوک ہائبرڈ کار قبضہ میں لے لی جبکہ کار سوار موقع پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
کسٹمزانٹیلی جینس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بحریہ ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کرکے ہونڈا سوک ہائبرڈ کار قبضہ میں لے لی۔ کسٹمز حکام کے مطابق سمگل شدہ ہونڈا سوک ہائبرڈ کار کا مالک موقع پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ہونڈا سوک کار کو ٹیوٹا کرولا جی ایل آئی کی جعلی نمبر پلیٹس لگا کر استعمال کیا جارہا تھا۔
کسٹمزانٹیلی جینس کی چھاپہ مار ٹیم میں سپرنٹنڈنٹ سیف اللہ ہنجرا، کسٹمز انٹیلی جینس آفیسر آغا سلطان حیدر، حاجی افتخار اور احتشام نوید شامل تھے۔ آغا سلطان حیدر کا کہنا تھا کہ سمگل شدہ گاڑی کی مالیت تقریبا 30 لاکھ روپے ہے۔