ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک لبیک یارسول اللہ کادھرنا آٹھویں روزجاری،مظاہرین نےڈیڈلائن دےدی

تحریک لبیک یارسول اللہ کادھرنا آٹھویں روزجاری،مظاہرین نےڈیڈلائن دےدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس:داتا دربار چوک پر تحریک لبیک یا رسول اللہ کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری رہا، خادم حسین رضوی کا کہنا ہے بارہ اپریل تک مہلت دی ہے، مطالبات پورے نہ ہوئے توملک بھر میں دھرنا ہو گا۔

داتا دربار چوک میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ہے، مظاہرین کا کہنا ہے جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے ایسے ہی بیٹھے رہیں گے۔سربراہ تحریک لبیک یارسول اللہ خادم حسین رضوی کا کہناہے بارہ اپریل تک مہلت دی ہے، مطالبات پورے نہ ہوئے تو ملک بھر میں دھرنا ہوگا، حکومتی نمائندے مذاکرات میں سستی کر رہے ہیں۔دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر رہا۔ تاجروں کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ حکومت اور مظاہرین ان کی مشکلات کوسمجھیں ۔

شہریوں کا کہناہے آئے دن شہر میں دھرنوں سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے، حکومت کو بہتر حکمت عملی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ ان کو مشکلات سے چھٹکارہ مل سکے۔فیض آباد میں ہونے والے تحریری معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری اور دیگر علماء کی جانب سے دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے حکومت اور انتظامیہ کو معاہدہ ختم نبوت فیض آباد پر من وعن عمل کرنے کیلئے بروز بدھ دوپہر 2بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پورے ملک میں دھرنے دینے کا اعلان کر دیا۔

مزیدجاننے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں:  لاہور دھرنوں کا گڑھ بن کر رہ گیا

سٹی42 نیوز کے مطابق دوسری جانب ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میجرریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ ساتھ اب مال روڈ کو ریڈ زون بھی قرار دے دیا گیا۔ولیس اور دیگر اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ مال روڈ پر ریڈ زون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ سڑک بلاک کر نے والوں کو فوری گرفتار کیا جائےاور ان کے خلاف مقدمات درج کیےجائیں۔

مزیدجاننے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں: مال روڈ پراب کوئی دھرنا نہیں ہوگا، محکمہ داخلہ نے حکم جاری کردیااس کے باوجود معاہدہ فیض آباد پر عمل درآمدنہ ہونے پر تحریک لبیک پاکستان داتا دربار کے سامنے احتجاج جاری کھے ہوئے ہیں۔ دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام درھم برھم ہو گیا، علاقہ مکینوں اور دربار آنے والوں کو شدید پریشانی لاحق ہے۔مظاہرہ کے باعث ٹریفک اور کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، لوگوں نے چیف جسٹس پاکستان سے از خد نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدجاننے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں:    تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا ساتویں روز جاری، ٹریفک کا نظام درہم برہم

تحریک لبیک  کے قائدین نے  مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں حکومت کو ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی.داتا دربار کے سامنے مطالبات کی منظوری کیلئے کل ے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔پچھلے کئی روز سے جاری  تحریک لبیک یارسول اللہ کی جانب سے دیئے جانے والے دھرنے کے باعث داتا دربار کے اطراف میں ٹریفک بدترین جام ہے۔جس سے شہریوں کو اپنےآمدورفت میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔