شہباز شریف کی حکومت سے پنجاب کا کوئی بھی ضلع مطمئن نہیں: فواد چوہدری

9 Apr, 2018 | 08:13 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سعید احمد سعید:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی پارٹی کا کوئی سٹرکچر نہیں،آج جنوبی پنجاب کے آٹھ ارکان اسمبلی نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کی، بہت جلد پنجاب میں ن لیگ ختم ہو جائے گی۔

ماڈل ٹاؤ ن میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت سے پنجاب کا کوئی بھی ضلع مطمئن نہیں، جن لوگوں نے آج ن لیگ سے علیحدگی اختیار کی ہے انکے ساتھ کھڑے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صاف پانی سکیم میں زعیم قادری کے پورے خاندان کو لگا دیا گیا، نااہل افسران نے اپنی ہی کمپنیاں بنائیں، صاف پانی کے نام پر انہوں نے ستر ارب روپے کا گھپلا کیا ہے۔

حکومت دس ہزار میگا واٹ بجلی بنانے کی دعوے دار مگر حقیقت میں پچپن سو میگا واٹ کے منصوبے لگائے گئے، جن میں جنرل پاور کے پاور پلانٹس لگائے گئے یہ ٹیکنالوجی دنیا میں کہیں نہیں لگائی گئی، اس سلسلے میں جو معاہدے کیے گئے ہیں ان کے مطابق پلانٹ چلے نہ چلے قیمت پوری ادا کرنی ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گورننس، صاف پانی یا پھر لوڈ شیڈنگ، حکومت تمام تر معاملات میں ناکام ہے۔

مزیدخبریں