زاہد چوہدری:گڈ گورننس، ضلعی حکومت کے رحمانپورہ میں موجود آنکھوں کے امراض کا ہسپتال پانچ برسوں سے علاج کیلئے بند، مریض دیگر ہسپتالوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہیں۔
ضلعی حکومت کے شعبہ صحت کے زیر انتظام آئی ہسپتال رحمانپورہ میں امراض کے علاج معالجے کیلئے تشخیص اور آپریشن کی سہولت میسر ہونے کے باوجودپانچ برسوں سے بند ہے۔ ہسپتال میں آنکھوں کے آپریشن نہ ہونے سے آپریشن تھیٹر سمیت تشخیصی مشینری بھی ناکارہ ہوچکی ہے۔
پانچ برس کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ہسپتال کو فعال نہیں کیاجا سکا۔ ضلعی حکومت کے شعبہ صحت کو ہسپتال کو فعال کرنے کیلئے متعدد بار استدعا کی گئی، لیکن پانچ برس سے ماہر امراض چشم اور انستھیٹسٹ کی تعیناتی نہیں سکی، جس کی وجہ سے آنکھوں کے امراض کی علاج گاہ بند ہے۔