ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نااہلی کی گرم ہوا راناثنااللہ کو بھی لگ گئی

نااہلی کی گرم ہوا راناثنااللہ کو بھی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف: صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ کےعدلیہ مخالف بیان کا معاملہ، ہائیکورٹ میں وزیرقانون کی نااہلی کیلئےدرخواست کی سماعت،فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ کےعدلیہ مخالف بیان کا معاملہ آج زیر بحث رہا۔ ہائیکورٹ میں وزیرقانون کی نااہلی کیلئےدرخواست کی سماعت ہوئی۔ہائیکورٹ میں وزیرقانون کی نااہلی کیلئے درخواست کی گئی۔

واضح رہے کہ جسٹس عائشہ اےملک کی سربراہی میں2 رکنی بنچ سماعت کی۔جبکہ  ناصرشیرازی نےرانا محمد فدا ایڈووکیٹ کی وساطت     سےدرخواست  دائرکی۔درخواستگزاروں نے موقف اختیار کیا کہ راناثنااللہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ پرعدلیہ کوتنقید کانشانہ بنارہے ہیں۔

یہ بھی ضرور پرھیں:الیکشن 2018 سے قبل تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی 

 علاوہ ازیں استدعا کی گئی کہ راناثنااللہ نےججزکومتنازعہ بنانے کی کوشش کی۔ راناثنااللہ بطو ر رکن اسمبلی رہنے کاجواز کھوچکے ہیں۔اس لیے راناثنااللہ کونااہل قرار دیا جائے۔