ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کو ہوش آگیا،من پسند افراد کو ٹھیکے دینے پر تحقیقات کا آغاز

لیسکو کو ہوش آگیا،من پسند افراد کو ٹھیکے دینے پر تحقیقات کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکونے آوٹ آف ٹرن ترقیاں،گرڈ سٹیشنز کی تعمیر میں بے ضابطگیاں اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکونے آوٹ آف ٹرن ترقیاں اور گرڈ سٹیشنز کی تعمیر میں بے ضابطگیاں اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ چیئرمین بورڈ شہر یار چشتی کی نگرانی میں 3 رکنی کمیٹی تحقیقات مکمل کر کے سیکرٹری پانی و بجلی کو رپورٹ پیش کرے گی۔

کمپنی میں خلاف ضابطہ تقرریاں،گرڈ سٹیشنز کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات ہوں گی۔سیکیورٹی کمپنی کو کنٹریکٹ اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کی انکوائری ہو گی۔ بورڈ ممبران نواز قصوری اور عبدالقیوم بھی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:اب لاہور شہر میں ٹریفک جام نہیں ہوگی، سٹی ٹریفک پولیس کا بڑا اقدام 

 ڈپٹی مینجر لیسکو کی جانب سے اعلیٰ افسران پر سنگین الزامات لگائے گئے۔جس پر سیکرٹری پانی و بجلی یوسف نسیم کھوکھر کی ہدایت پر تحقیقات شروع کی گئی۔ کمیٹی ممبران نےتحقیقات کی پہلی سماعت مکمل کر لی ہے۔جبکہ لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کو ہدایت کی گئی کہ جن افسران پر الزامات لگائے گئے ہیں انہیں بورڈ ممبران کے بلا نے پرریکارڈ کیساتھ پیش ہونے کے لیے پابند کیا جائے۔

درخواست گزار کی جانب سے پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی کو آوٹ آف ٹرن ترقی دینے کی تحقیقات ہوں گی۔ایل ڈی اے ایونیو ون گرڈ سٹیشن کی تعمیر میں مبینہ خوربرد کمپنی کے دیگر گرڈ سٹیشنز کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی جائےگی۔