الیکشن 2018 سے قبل تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی

9 Apr, 2018 | 01:41 PM

رانا جبران

  قذافی بٹ: الیکشن 2018،تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ، ٹکٹوں کی تقسیم سے پہلے ہی پارٹی اختلافات سامنے آنے لگے۔

تفصیلات ک ے مطابق الیکشن 2018،تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ نے الگ موڑ لے لیا۔ ٹکٹوں کی تقسیم سے پہلے ہی پارٹی اختلافات سامنے آنے لگے۔ لاہورکےرہنماؤ ں نے20حلقوں کےامیدواروں کی فہرست بھجوادی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:عبدالعلیم خان ایف بی آر کے ریڈار میں آگئے 

 واضح رہے کہ فہرست ولید اقبال کی جانب سے عمران خا ن کو بھجوائی گئی۔ این اے129سےعمران خان کی بجائے ولید اقبال کی الیکشن خود لڑنےکی تجویز دی گئی۔جبکہ این اے126سےحماد اظہرکوٹکٹ دی جائے۔

دوسری جانب نعیم الحق کوبھی پی پی166سےٹکٹ دینےکی سفارش کی گئی۔ حامد خان کو این اے 131سےالیکشن لڑوانے کی تجویز پیش کی گئی۔جبکہ شیخ امتیاز محمود کو پی پی 168سےٹکٹ دینے کی تجویز دی گئی۔

مزیدخبریں