ایف آئی اے لاہور کے وزیر اعلیٰ ہاوس کے پی کے پر 4چھاپے 

8 Sep, 2024 | 11:37 PM

عرفان  ملک:فلک جاوید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نے کے پی کے وزیر اعلیٰ ہاؤس پر چار چھاپے  مارے 

فلک جاوید کے فون کی لوکیشن کے پی کے ہاؤس کی آئی ۔فلک جاوید کی گرفتاری کے پشاور یونیورسٹی میں بھی چھاپہ مارا گیا ۔ایف آئی اے کی پانچ ٹیمیں اس وقت فلک جاوید کو ٹریس کر رہی ہیں 
ایف آئی اے نے سکیورٹی انچارج ڈائریکٹر جنرل کے پی کے ہاؤس طفیل نامی شخص کے لیے چھاپے  مارے ۔ڈی جی وزیر اعلیٰ ہاؤس طفیل نامی شخص فون کالز پر فلک جاوید سے مسلسل رابطے میں ہے ۔عظمیٰ بخاری نے ایف آئی اے میں فلک جاوید کے خلاف درخواست دے رکھی ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے گذشتہ پیشی پر فلک جاوید کی عدم گرفتاری پر ایف آئی اے سائبر کرائم کی سرزنش کی تھی

مزیدخبریں