علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی رہائی پرڈیڈ لائن دے دی 

8 Sep, 2024 | 11:05 PM

سٹی 42:  علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی رہائی پرڈیڈ لائن دے دی ۔ علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ کے  پی کے  نے کہا عمران خان کو 2 ہفتے میں رہا نہ کیا تو اڈیالہ سے لے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  عمران خان کو آخری ملاقات میں بتا دیا ہے کہ اب جو کرینگے ہم کریں گے ۔

 وزیر اعلیٰ  خیبر پختون خواہ کا کہنا  تھا کہ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوگا تو سنو خواجہ آصف یہ تمہارا باپ بھی نہیں کرسکتا ،- میں فوجی ہوں، فوج کا بیٹا اور بھائی ہوں یہ فوج ہماری ہے ۔- لاہور جلسہ کی اجازت ہو یا نہ ہو لاہور میں جلسہ ہوگا ،-پٹھانوں کی  مثال ہے بارات بھی لے کر آتے ہیں ڈھول بھی ،، قانونا اگر دو ہفتوں میں عمران خان رہا نہ ہوا تو پھر ہم اڈیالہ سے لے جائینگے ۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا  تھا کہ  9 مئی بہانہ  ہے عمران خان نشانہ ہے ، جو اس پر ظلم ہوا وہ لاھور کے جلسے میں بتاؤنگا ،- ڈھول بھی آئینگے باجے اور باراتی بھی آئینگے ۔علی امین گنڈا پور نے میڈیا کو بکاو کہہ دیا ۔ کہتے ہیں میڈیا بکاو ہے ۔ یہ صحافی نہیں لفافی ہیں، انہیں ننگا کر کے پوچھو، یہ کہتے ہیں مینوں نوٹ وکھا میرا موڈ بنے،

علی امین  گنڈا پور نے بتایا کہ اللہ کا واسطہ دے کر بانی چیئرمین سے جلسہ ملتوی کروایا گیا۔صبح سات بجے منت ترلے کئے گئے ۔بانی چیئرمین تم جیت گئے۔ہم بانی چیئرمین کے لئے لڑیں گے مریں گے ۔ہم بانی چیئرمین اور پاکستان کے لئے دعا کریں گے ۔بانی چیئرمین اس پاکستان کے لئے موسی کی حیثیت رکھتے ہیں۔میں آج ملک بھر سے آنے والے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔میں آپ سب کو خیبر پختونخوا آنے کی دعوت دیتا ہوں ۔خیبرپختونخوا میں کسی کا باپ بھی آپ کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔بانی چیئرمین نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے بانی چیئرمین نے ہمیشہ آپ کی بات کی ہے ۔نواز شریف اور مریم نواز کو این آر او دیا جاتا ہے ،بانی چیئرمین جیل میں بیٹھ کر جیت جاتا ہے 

مزیدخبریں