شاہد سپرا: سوئی ناردرن گیس ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں ۔ معاہدے کی خلاف ورزی ، کمپریسر استعمال کرنے پر کئی کنکشنز منقطع کر دیئے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ایسٹ و ویسٹ ریجن کی ٹیموں نے شہر میں کارروائی کی، جس کے دوران متعدد صارفین کے کنکشنزمنقطع کر دیئےگئے۔ سوئی ناردرن حکام کے مطابق صارفین نے گھریلو کنکشنز لیکر کمرشل استعمال کیا ،جس کی وجہ سے کئی کنکشنزکاٹ دیئے گئے ۔ کمپریسر استعمال کرنے پر بھی کئی صارفین کے میٹر اتار لئے گئے۔ حکام کے مطابق کمپریسر کااستعمال دیگر صارفین کو متاثر کرنے کا سبب بنتا ہے، اس لئے کنکشن منقطع کر دیئے
سوئی ناردرن گیس کی کارروائی ، کمپریسر کے استعمال پر کئی کنکشنز منقطع
8 Sep, 2024 | 10:30 PM