عوام نے پی ٹی آئی کا جلسہ مسترد کردیا ، عطا اللہ تارڑ

8 Sep, 2024 | 10:06 PM

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کا جلسہ مسترد کردیا۔

 عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی جلسے کے لیے جن لاکھوں لوگوں نے نکلنا تھا وہ نظر نہیں آئے۔ جلسے کی ناکامی چھپانے کےلیے کوئی اور ویڈیو چلائی جا رہی ہے، حقیقت بتانی چاہیے، اچھا ہوتا کہ ڈرون فوٹیج شیئر کرلیتے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اکیلے اکیلے بیٹھ کر لیڈر آئے، قافلہ نکلتا تو نظر آتا، پی ٹی آئی کا جلسہ ایسا تھا کہ کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا۔ پی ٹی آئی والے کچھ بھی کرلیں انہیں کیسز کا سامنا تو کرنا پڑے گا۔ احتساب ہو کر رہے گا، توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ کا حساب دینا پڑے گا۔

مزیدخبریں