ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون سے ماحولیاتی نگرانی، 2 فیکٹریاں سیل 

جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون سے ماحولیاتی نگرانی، 2 فیکٹریاں سیل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راو دلشاد: جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون سے ماحولیاتی نگرانی کے پہلے سیٹلائٹ سے جڑے نظام کا کام شروع ہوگیا ۔ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی اور دھوئیں کے اخراج پر چھاپوں کا آغاز ہوگیا ۔محکمہ ماحولیات نے ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے2 فیکٹریاں بند کرا دیں ۔ 
ڈرون کے ذریعے دھواں پھیلانے اور ماحولیاتی قانون پر عمل نہ کرنے والی فیکٹریوں کا سراغ لگایا گیا ۔شیخوپورہ روڈ پر 2فیکٹریوں پر محکمہ ماحولیات نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ چھاپہ مارا۔ بھٹی گرا کر فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔

 سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سموگ آنے سے پہلے پیشگی بچاؤ مہم مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ان وجوہات کا خاتمہ کرنا ہے جس کی وجہ سے سموگ ہوتی ہے ۔ سموگ ہر سال اڑھائی لاکھ لوگوں کی جان چھین لیتی ہے۔ سموگ کے خاتمے میں پنجاب کا ہر شہری مدد کرے۔