ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، احسن اقبال

بانی پی ٹی آئی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: وفاقی وزیر  احسن  اقبا ل نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں،

 ان کے لوگ کبھی امریکا جاکر کانگریس میں منتیں کرتے ہیں،کبھی برطانیہ میں ہاؤس آف لارڈز میں ان کے لوگ ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی  پاکستان میں مختلف فورم میں جاکرموقف اپناتے رہے ہیں  پھر اسکے خلاف آجاتے  تھے ۔  ان کا مقصد ہے کہ کسی طرح ان کی قیادت کو این آر او مل جائے،۔ انہیں وہ رسیدیں نہ دکھانی پڑیں جو ان سے مانگی جارہی ہیں،

 احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی گلا پھاڑ کر رسیدیں مانگتے تھے، جب اپنی رسیدیں دینے کی باری آئی تو چیخیں نکل رہی ہیں،اب انہیں یہ ظلم نظر آتا ہے،جو انہوں نے جھوٹے مقدمات بنائے، ہم میں عدالتوں کے سامنے جاکر ان کا دفاع کیا۔اپنی بے گناہی ثابت کی اور عدالتوں نے وہ کیس ردی کی ٹوکری میں اٹھاکر پھینک دئیے۔

احسن اقبال نے کہا  بانی پی ٹی آئی کے خلاف سنگین جرائم ہیں،۔ بانی پی ٹی آئی نے 190ملین پاؤنڈ کا خرد برد کیا،۔ جو رقم پاکستان کے خزانے میں آنا تھے اسے اپنے دوست کے اکاونٹ میں منتقل کیا،۔ انہوں نے مہنگے تحائف کو سرکار میں سستے داموں خرید کر مارکیٹ میں بیچ کر غلط بیانی کی،۔ جعلی رسیدیں پکڑی گئیں تو وہ کہتے ہیں ہم بڑے ایماندار ہیں،۔ وہ کہتے ہیں ہم نے رسیدیں نہیں دکھانی ہماری بات پر یقین کریں،

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا  بانی پی ٹی آئی کی جان تب ہی چھوٹے گی جب وہ تمام رسیدیں دکھاکر قانونی تقاضے پورے کریں گے،۔ اگر وہ رسیدیں نہ دکھا پائے تو وہ مجرم ٹھہریں گے اور انہیں سزا ملے گی۔۔ بانی پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ آنے کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانا تھا، فارن فنڈنگ کا مقصد تھا کہ پاکستانی معیشت کو دیوالیہ کیا جائے،۔ اب شک نہیں رہا بانی پی ٹی آئی نے قومی اداروں کے خلاف کس کے کہنے پر مہم چلائی۔