سٹی 42:تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمی کا مظاہر ہ کیا گیا ، کپتان کے ٹائیگرز خواتین کے انکلیوزر میں گھس گئے
مرد باڑ توڑ کر خواتین کے پورشن میں داخل ہوگئے جہاں بدتمیزی اور بدنظمی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ مردوں کے داخل ہونے پر خواتین جلسہ سے چلی گئیں ، مردوں نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی قبضہ جما لیا، جس کی وجہ سے خواتین کو انتہائی پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔ مردوں کی بدتمیزی سے تنگ آکر خواتین نے جلسہ گاہ سے واپس جانا مناسب سمجھا ، پی ٹی آئی کی قیادت بھی اس معاملے پر خاموش رہی