مدرسہ کی چھت گرگئی ، 2 بچیاں جاں  بحق ، 3 زخمی 

8 Sep, 2024 | 07:56 PM

سٹی 42:ہری پور  میں  بچیوں کے مدرسہ کی چھت گر گئی۔ 2 بچیاں جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئیں 
ہری پور   ڈھینڈہ روڈ پر واقع نیو ماڈل سٹی میں واقعہ مدرسہ جامعہ ماریہ قبطیہ للبنات کی چھت اچانک گر گئی۔  ہری پور  مدرسہ میں 100 کے قریب بچیاں زیر تعلیم ہیں۔ ہری پور  اطلاع ملتے ہی پولیس ریسکیو 1122کی ٹیمیں پہنچ گئیں ۔ تحصیل چئیرمین ہری پور سمیع اللہ خان بھی  موقع پرپہنچ گئے۔ہری پور  ابتدائی ریسکیو آپریشن میں ریسکیو کی گئی 5 بچیوں میں سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہیں 
ہری پور  جاں بحق وزخمی ہونے والی بچیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہری پور  مدرسہ میں مزید  ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں