طالبان کی پاک افغان سرحد پر فائرنگ، پاکستانی آرمی کا منہ توڑ جواب

8 Sep, 2024 | 07:13 PM

ویب ڈیسک : افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت، پاکستانی فوج نے بھی منہ توڑ جواب دے دیا ۔

ذرائع کے مطابق 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ، جس کے بعد پاکستان آرمی کی جانب سے بھی افغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ16  زخمی کر دیے گئے ، ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں ۔ 

واضح رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، دہشتگرد حملوں کے ساتھ ساتھ اب افغان طالبان کی بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے ۔

مزیدخبریں