سٹی 42 : صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں قیام امن،دہشت گردی،فرقہ واریت کے خاتمے،مذہبی ہم آہنگی، پیغام پاکستان کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
صدرمملکت نے کہا پاکستان میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اوراُمت کے درمیان وحدت کی اشد ضرورت ہے۔تمام علماء کرام و مشائخ عظام مذہبی ہم آہنگی،رواداری اور پیغام پاکستان کے فروغ کیلئے منبر و محراب کے ذریعے اپنا عظیم کردار اداکریں۔موجودہ ملکی حالات میں ہم سب نے ملکر اپنے وطن عزیز پاکستان کو بچانا ہے اور اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے،
مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا دہشت گردی،انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ قومی اسمبلی کے علماء کرام و اراکین اسمبلی اور ذوالفقار علی بھٹوؒ شہید کا 7ستمبر 1974ء کو ختم نبوتؐ کے بل کو منظور کرانا ایک تاریخ ساز فیصلہ تھا۔پیغام پاکستان،پاکستان کاوہ عظیم بیانیہ ہے جس نے دہشت گردی،انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کو حرام قرار دیا ہے،
صدر مملکت نے مولانا عبدالخبیر آزاد کی رؤیت ہلال اور دنیا بھر میں مذہبی ہم آہنگی،اتحاد و وحدت کے حوالے سے خدمات کو سراہا،