سٹی 42:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے اسلام آباد جلسے سے متعلق پرانی تصاویر اور فیک ویڈیوز شیئر کیں ۔عظمیٰ بخاری نے نشاندہی کردی ، سابق صدرعارف علوی نے فیک ویڈیو شیئر کرنے پر معذرت کر لی ۔
عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما جلسے سے متعلق فیک ویڈیو اور تصویریں شیئر کر رہے ہیں اور شرکا کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔جبکہ حقیقت میں انہیں جلسے کے لیے لوگ نہیں مل رہے ۔ ۔ ان کا کہنا تھا کہ فیک پارٹی، فیک جلسے، فیک ویڈیو اور فیک تصویروں پر جلسے کی تشہیر ہورہی ہے۔سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز کی نشاندہی کرتے ہوئےکہا کہ پی ٹی آئی رہنما عارف علوی نے جنید اکبر کے نام سے 14 اگست کی ویڈیو شیئرکی جو کشمیر کی ہے، عارف علوی جیسے شخص کوبھی نمبر بڑھانےکیلئے پرانی ویڈیوز شیئر کرنی پڑرہی ہیں۔ شہبازگل بھی اگست کے مہینے کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کررہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ حقیقت میں ان کو جلسے کیلئے لوگ نہیں مل رہے، اطلاعات ہیں پنجاب کی پی ٹی آئی قیادت جلسے میں لوگ لے جانے کیلئے تیار ہی نہیں ہے ، اس لیے پنجاب کی تمام سڑکیں خالی ہیں۔
دوسری جانب سابق صدر عارف علوی نے پرانی تصاویر شیئر کرنے پر معذرت کر لی۔اپنے بیان میں عارف علوی نے کہا کہ وہ تصاویر کسی پرانے موقع کی تھیں جو ڈیلیٹ کردی ہیں، اپنی اس غلطی پر معذرت چاہتا ہوں۔