ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

18 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم

18 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاک الائنس فار میتھ اینڈ سائنس کی دی مسنگ تھرڈ آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں 18 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ضلع غربی میں اسکول جانے سے محروم سب سے زیادہ 2 لاکھ 98 ہزار 918 بچے ہیں جبکہ ضلع ملیر میں 2 لاکھ 91 ہزار 573 اور ضلع کورنگی کے 2 لاکھ 91 ہزار 201 بچے ہیں۔ ضلع شرقی میں 2لاکھ 86 ہزار39، ضلع کیماڑی میں 2 لاکھ 51 ہزار 655 ، ضلع وسطی میں 2 لاکھ 22 ہزار825  اور ضلع جنوبی کے 1 لاکھ 55 ہزار 238 بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ضلع ملیر کی تحصیل ابراہیم حیدری میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 82 ہزار 139 بچے اسکول جانے سے محروم ہیں۔

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 78 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ 

وزارت تعلیم کی 22-2021 کے ڈیٹا پر جاری کردہ رپورٹ 

(21 جنوری 2024) میں وزارت تعلیم کی جانب سے ایک رپورٹ تیار کی گئی، جس میں پاکستان میں اسکولوں سے باہر بچوں کے اعداد و شمار دیے گئے۔ یہ رپورٹ 22-2021 کے ڈیٹا پر تیار کی گئی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان میں 2کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں ۔ 

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 17 لاکھ 30 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہیں، جب کہ سندھ میں 76 لاکھ 30 ہزار بچے اسکول نہیں جا رہے۔خیبر پختونخوا میں 36 لاکھ 30 ہزار بچے اسکول نہیں جا رہے۔ بلوچستان میں 31 لاکھ 30 ہزار بچے تعلیم سے محروم ہیں، جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 80 ہزار بچے ایسے ہیں جو اسکول نہیں جا رہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 39 فی صد بچے مختلف وجوہ کی بنا پر اسکول نہیں جا رہے، سب سے زیادہ بلوچستان میں 65 فی صد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، بلوچستان کی نسبت خیبر پختون خوا کا تعلیمی معیار بہتر ہے، کے پی میں 30 فی صد بچے اسکول نہیں جا رہے۔