ابوبکر شیخ : پاکستان قومی زبان تحریک کے زیر اہتمام یوم نفاذ اردو مناتے ہوئے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا
پاکستان قومی زبان تحریک کے صدر ڈاکٹر شریف نظامی سمیت کارکنان نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے، اسے ہر سطح پر نافذ ہونا چاہیے، نصاب میں انگریزی محض اختیاری مضمون ہونا چاہیے، مظاہرین کی جانب سے انگریزی ہٹاؤ، اردو لاؤ کے نعرے لگائے گئے. تحریک کے صدر ڈاکٹر شریف نظامی کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ ہمارے بچے اردو بولیں مگر بد قسمتی سے سکولوں میں انگریزی زبان کو فروغ دیا جاتا ہے جو سراسرغلط ہے.
انگریزی ہٹاؤ ، اردو لاؤ کے نعرے، اردو کو نافذ کرو ؛ ڈاکٹر شریف نظامی
8 Sep, 2024 | 06:10 PM