ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے مسافروں کی چائےکےلیے 32 ہزار کلو چینی خریدے گی 

پی آئی اے مسافروں کی چائےکےلیے 32 ہزار کلو چینی خریدے گی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد:  پی آئی اے انتظامیہ  نے 32 ہزار کلو گرام چینی خریداری کا فیصلہ کیا ہے ۔ چینی قومی ایئر لائن کی پروازوں میں مسافروں کی تواضع کے لیے استعمال ہوگی۔ چینی خریدنے کیلئے پی آئی انتظامیہ نے ٹینڈر جاری کردیا۔
پی آئی اے انتظامیہ کا 32 ہزار کلو گرام چینی خریداری کا فیصلہ کرلیا ۔ چینی پی آئی اے کی پروازوں میں مسافروں کی تواضع کے لیے استعمال ہوگی۔چینی خریدنے کے لئے پی آئی انتظامیہ نے ٹینڈر جاری کردیا۔ ٹینڈر کے مطابق خواہشمند اداروں اور فرموں سے چینی 100 فیصد خالص اور ریفائنڈ مہیا کرنے کا کہا گیا ہے۔ چینی ٹینڈر کے لئے تمام کمپنیوں کو 5 کلو سیلڈ سیمپل جمع کرانا ہوگا۔ ٹینڈر میں دلچسپی رکھنے والے ادارے 18 ستمبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ پی آئی اے نے درخواستوں کے ساتھ ایک لاکھ روپے مالیت کاپے آرڈر جمع کرانے کی ہدایت کردی