پاکستان نے پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

8 Sep, 2024 | 05:41 PM

ویب ڈیسک :اسکریبل میں پاکستان نے ایک اورکارنامہ انجام دیتے ہوئے پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔ 

پاکستان کے 16 سالہ عفان سلمان سری لنکا میں جاری ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن  شپ میں  23 میں سے 19 گیمز میں حریفوں کومات دے کر  چیمپئن شپ کے فاتح رہے۔

اس فتح کے بعد پاکستان 5 مرتبہ ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں دنیا کے 138  کھلاڑیوں  نےحصہ لیا تھا۔

مزیدخبریں