افشاں رضوان : فاؤنٹین ہاؤس اور پاکستان قومی زبان تحریک کے اشتراک سے"یوم نفاذ اردو کانفرنس" کا انعقاد ہوا۔
8ستمبر اردو بطور قومی زبان کے نفاذ کے حوالے سے فاؤنٹین ہاؤس میں کانفرنس ہوئی جس میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔سی ای او اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب،جسٹس ناصرہ اقبال ،قیوم نظامی ، عظمی گل ،فرید پراچہ، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی،ڈاکٹر فضیلت بانو، ڈاکٹر عابدہ بتول ،ڈاکٹر علی ساجد، مشتاق مانگھٹ ، حسین مجروح بھی کانفرنس کا حصہ تھے ۔ کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ نے کی۔ تقریب میں پاکستان کی مختلف شعبہ زندگی کی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی