رواں سال 10 کاریں، 951 موٹر سائیکلیں، 28 گاڑیاں اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئیں

8 Sep, 2024 | 05:31 PM

اسرار خان : لاہور میں کار، موٹر سائیکل اور کمرشل گاڑیاں اسلحہ کی نوک پر چھیننا معمول بن گیا،  رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 10 کاریں، 951 موٹر سائیکلیں، 28 کمرشل گاڑیاں چھین لی گئیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق کار چھیننے کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 6 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن سے 8 ماہ کے دوران 4 کاریں اسلحہ کی نوک پر چھینی گئیں۔موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 234 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کی 189 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کے 171 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، کینٹ ڈویژن سے 150، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 141 موٹر سائیکلیں چھینی گئیںجبکہ سول لائنز ڈویژن میں 8 ماہ کے دوران موٹر سائیکل چھیننے کے 66 مقدمات درج ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق کمرشل گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 11 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن سے 6، کینٹ ڈویژن سے 4 کمرشل گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں، اقبال ٹاؤن اور سول لائنز ڈویژن سے 3، 3 کمرشل گاڑیاں چھینی گئیں جبکہ سٹی ڈویژن سے 8 ماہ کے دوران ایک کمرشل گاڑی اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی۔

یاد رہے کہ کمرشل گاڑیوں میں بس، ٹرک، ویگن، پک اپ، رکشہ اور لوڈر گاڑیاں شامل ہیں۔

مزیدخبریں