آج کا دن پاک بحریہ کی سرفروشوں کی قربانیاں اور جذبے یاد دلاتا ہے، سربراہ پاک بحریہ

8 Sep, 2024 | 05:29 PM

ویب ڈیسک : پاکستان نیوی سمیت ملک بھر میں یوم بحریہ ملی جذبے سے منایا جارہا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

 یوم بحریہ کے مناسبت سے ہونے والی تقریبات کا آغاز پاکستان نیوی کی مساجد میں ملکی سلامتی اور آزادی کشمیر کیلئے دعاؤں سے ہوا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ آج کا دن پاک بحریہ کی تاریخ کا سنہرا باب، سرفروشوں کی قربانیاں اور جذبے یاد دلاتا ہے، ملک کے ناقابل تسخیر دفاع کے لئے آخری سانس تک لڑنے کا عہد دہراتے ہیں۔ پاکستان بحریہ خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے، پاک بحریہ میں جدید جنگی جہاز،آبدوزیں اور میری ٹائم ایئرکرافٹس شامل کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ 8 ستمبر 1965 کو پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ ’’دوارکا‘‘ پر حملہ کرکے ریڈار اسٹیشن تباہ کیا، پاک بحریہ کی واحد آبدوز غازی نے جنگ کے دوران بحرہند میں اپنا راج اور دبدبہ قائم رکھا،پاک بحریہ کی آبدوز غازی نے پانچ گنا بڑی بھارتی بحریہ کو ان کی بندرگاہوں میں محصور رکھا۔

مزیدخبریں